اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا کے مطابق، انٹر نیشنل
کرمنل کورٹ کے پراسیکیوٹر کریم خان نے طالبان سپریم لیڈر ہبۃ اللہ اخوندزادہ اور
افغان چیف جسٹس عبدالحکیم حقانی کی گرفتاری وارنٹ جاری کرنے کی بھی درخواست کی ہے۔
عالمی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر نے 2 افغان
طالبان رہنماؤں کی گرفتاری کا حکم جاری کرنے کی درخواست کر دی۔
دی ہیگ سے خبر ایجنسی کے مطابق انٹر نیشنل کرمنل
کورٹ (آئی سی سی) پراسیکیوٹر کریم خان نے طالبان سپریم لیڈر ہبۃ اللہ اخوندزادہ
کی گرفتاری کا حکم جاری کرنے کی درخواست کی۔
انٹر نیشنل کرمنل کورٹ کے پراسیکیوٹر نے افغان چیف
جسٹس عبدالحکیم حقانی کی گرفتاری وارنٹ جاری کرنے کی بھی درخواست کی ہے۔
ذرائع کے مطابق افغان رہنماؤں کے خلاف خواتین
اور لڑکیوں پر مظالم کے الزام پر وارنٹ کی درخواست کی گئی ہے۔
پراسیکیوٹر نے کہا دونوں افغان رہنماؤں کے صنفی
بنیادوں پر انسانیت کے خلاف جرائم پر یقین کرنے کی معقول وجوہات موجود ہیں۔ دونوں
رہنما افغان خواتین اور لڑکیوں پر مظالم کےذمہ دار ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق آئی سی سی پراسیکیوٹر کی
درخواست گرفتاری پر طالبان کی جانب سے ابھی کوئی ردعمل نہیں آیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نکتہ:
یہ اقدام ایسے حال میں سامنے آ رہا ہے کہ خلیج
فارس کی عرب ریاستوں اور ترکیہ نے حال ہی میں وسیع پیمانے پر افغانستان کے ساتھ
رابطوں میں اضافہ کیا ہے اور طالبان کے دو وفود نے حال ہی میں امارات کے دورے بھی
کئے ہیں۔ جس سے معلوم ہوتا ہے کہ خطے میں کوئی خاص قسم کی کھچڑی پک رہی ہے جس کا
تعلق صہیونیوں کے کچھ عزائم نیز پاک افغان تنازعے، نیز خطے میں کچھ اراضی پر امریکی
کی للچائی ہوئی نظروں، سے بھی ہو سکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
